اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سوزوکی موٹرز نے پاکستان میں آلٹو کار کے خریداروں کے لیے ایک نیا اور پرکشش پیکج متعارف کرایا ہے، جس کے تحت صارفین اپنی پرانی گاڑی ایکسچینج کرکے صرف 18 ہزار 999 روپے ماہانہ قسط ادا کر کے نئی آلٹو حاصل کرسکتے ہیں۔یہ منصوبہ سوزوکی اور ایچ بی ایل کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے، جس میں فنانسنگ پر 10 فیصد مارک اپ رکھا گیا ہے۔منصوبے کے تحت پرانی گاڑی کی قیمت کے حساب سے ادائیگی طے ہوگی۔ اگر گاڑی کی ویلیو 21 لاکھ روپے یا اس سے کم ہے تو خریدار کو 18 ہزار 999 روپے ماہانہ قسط دینی ہوگی، جب کہ باقی رقم ایچ بی ایل 10 فیصد سود پر فنانس کرے گا۔
اگر گاڑی کی قیمت 21 لاکھ روپے سے زیادہ نکلتی ہے تو اضافی رقم نئی آلٹو کی فنانسنگ میں کٹوتی کے طور پر شامل ہوگی، جس سے ماہانہ قسطیں مزید کم ہوسکتی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر پرانی گاڑی کی مالیت 25 لاکھ روپے لگتی ہے تو 4 لاکھ روپے اضافی ایڈجسٹ ہوں گے، تاہم ابتدائی قسط 18 ہزار 999 روپے برقرار رہے گی۔کمپنی کے مطابق یہ سہولت کچھ شرائط و ضوابط کے ساتھ دستیاب ہے، جن میں پرانی گاڑی کا ایکسچینج اور ایچ بی ایل کی فنانسنگ شامل ہے۔ سوزوکی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کے لیے گاڑی خریدنے کا عمل زیادہ آسان اور سہل بنانا ہے تاکہ وہ نئی آلٹو بہتر سہولت کے ساتھ حاصل کرسکیں۔