لاہور( این این آئی)سیلاب کی آڑ میں چاول کی مختلف اقسام کی قیمتوں میں بلا جواز 20سے 40روپے تک اضافہ کر دیا گیا ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھریلو استعمال کے درمیانے درجے کے چاول کی فی کلو قیمت 20روپے اضافے سے 256روپے کلو ہو گئی جبکہ 25کلو کا تھیلا500روپے اضافے سے6400روپے میں دستیاب ہے ، اے کیٹگری کا چاول24روپے کلو اضافے سے344روپے کلو ہو گیا جبکہ اس کا 25کلو تھیلا 600روپے اضافے سے8600روپے کاہو گیا ۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق اعلیٰ قسم کے چاول کی قیمت میں40روپے کلو تک اضافہ کیا گیا ہے ۔بتا یا گیا ہے کہ سیلاب سے وسیع پیمانے پر چاول کی فصل تباہ ہونے کی اطلاعات کے بعد ہول سیل ڈیلرز نے بڑے پیمانے پر چاول کی خریداری شروع کر دی ہے ۔

							













































