اسلام آباد/کراچی (این این آئی)سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کی بڑی مارکیٹوں اور بازاروں تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سبزیوں کی قیمت میں سو فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ، 60 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمت اس وقت 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔
روزمرہ کی سبزیاں تورئی اور ٹنڈا بھی 200 روپے سے لے کر 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو نے لگا ۔شہریوں نے بتایا کہ حکومت اور انتظامیہ سبزیوں کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروائے، مصنوعی مہنگائی کے طوفان سے جینا دو بھر ہوجائے گا، سندھ میں سیلاب ابھی تک پہنچا بھی نہیں ہے کہ سبزیاں اچانک مہنگی کی جارہی ہیں۔