کراچی(این این آئی)ایٹلس ہونڈا نے اپنی مشہور زمانہ موٹر سائیکل سی جی 125 کا نیا ماڈل متعارف کروا دیاہے جس میں حسب روایت اس بار بھی موٹر سائیکل کے صرف سٹیکرز ہی تبدل کیئے گئے ہیں۔سی جی 125 جو کہ پاکستان کے نوجوانوں میں کافی مقبول موٹر سائیکل تصور کی جاتی ہے ، اپنے پرانے ڈھانچے، انجن اور مجموعی ڈیزائن کے ساتھ برقرار رکھی گئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے 2026 ماڈل کو نیا ایڈیشن قرار دیا جا رہا ہے لیکن پچھلے ماڈلز کی نسبت کسی بڑی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا گیا۔ رنگوں اور گرافکس کی اپ ڈیٹ کے علاوہ ڈیزائن، کارکردگی اور خصوصیات میں کوئی فرق نہیں آیا۔اگرچہ ہونڈا نے حال ہی میں سی جی 150 متعارف کرائی ہے، لیکن سی جی 125 میں کسی بڑے ہارڈ ویئر اپ گریڈ کا امکان آنے والے برسوں میں بھی نظر نہیں آ رہا۔ایٹلس ہونڈا نے ہونڈا 125 کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جوکہ 2 لاکھ 38 ہزار 500 روپے پر برقرار ہے ۔