اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک بھر میں آن لائن جوئے اور کسینو سے متعلقہ ایپس کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ 46 ایسی ایپس کی نشاندہی کی گئی ہے جو جوئے کے فروغ میں استعمال ہو رہی تھیں، ان تمام ایپس کو غیر قانونی قرار دے کر باضابطہ فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان ایپس میں غیر ریگولیٹڈ فاریکس ٹریڈنگ پلیٹ فارمز اور ایسی ایپس بھی شامل ہیں جو صارفین کا ذاتی ڈیٹا اور موبائل نمبرز تک رسائی فراہم کرتی تھیں۔اعلامیے کے مطابق سائبر کرائم ونگ کی سفارش پر پی ٹی اے ان تمام غیر قانونی ایپس کو بلاک کرنے کا عمل شروع کرے گا۔