پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ اور کریڈٹ آؤٹ لک بہتر کردیا

datetime 14  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کریڈٹ ریٹنگ کے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کریڈٹ ریٹنگ سی ڈبل اے ٹو سے بڑھا کر سی ڈبل اے ون کردی.تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معیشت پر بین الاقوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، موڈیز نے پاکستان کی آٹ لک کو “مستحکم” قرار دے دیا۔موڈیز کے مطابق ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کا سہرا بہتر زرمبادلہ ذخائر اور مالی نظم و ضبط کو جاتا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات میں پیشرفت پر عالمی اداروں کی مثبت رائے سامنے آئی ہے، ریونیو بیس میں اضافے اور اصلاحاتی ایجنڈے نے پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافہ کیا۔واضح رہے کہ کریڈٹ ریٹنگ کے دیگر عالمی اداروں فِچ، ایس اینڈ پی کے بعد اب موڈیز نے بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کیا ہے جو کہ ملک معیشت میں بہتری کا اعتراف ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی کریڈٹ درجہ بندی میں بہتری پر اظہار اطمینان کیا ہے اور معاشی ٹیم کی پذیرائی کی ہے۔بین الاقوامی ادارے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کا Caa2 سے بہتر ہو کر Caa1 پر آنا انتہائی خوش آئند ہے، حکومتی ٹیم اس ریٹنگ کو مزید بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے، کریڈٹ ریٹنگ کا بہتر ہونا معاشی پالیسیوں کی درست سمت ہونے کا مظہر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…