منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر تگڑا

datetime 10  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر تگڑا رہا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 287روپے کی سطح پر آگئی۔عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کی نسبت ڈالر مضبوط ہونے، نئے مالی سال میں بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں اور مستقبل میں بڑھتی ہوئی درآمدی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے متعلقہ ریگولیٹر کی مبینہ طور پر مداخلت کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر تگڑا رہا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 287روپے کی سطح پر آگئی۔

جون میں ترسیلات زر 7.9فیصد بڑھکر 3.4ارب ڈالر کی سطح پر آنے، حکومت اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان 1ارب ڈالر کے سینڈیکیٹڈ قرض معاہدے اور پانڈا بانڈز متعارف کرانے کی سرگرمیوں جیسی مثبت اطلاعات کو مارکیٹ نے نظرانداز رکھا۔البتہ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 16پیسے کی کمی سے 284روپے 20پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کے اضافے سے 284روپے 46پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 16پیسے کے اضافے سے 287روپے کی سطح پر بند ہوئی۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…