لاہور( این این آئی)آئندہ مالی سال کے لیے پولیس افسران و ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 167ارب مختص کئے گئے ہیں، ضلعی افسران و اہلکاروں کی تنخواہوں کیلئے1کھرب 20ارب58کروڑ ،57لاکھ 93ہزار مختص کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے لئے پولیس ،اس کے ونگز اور اداروں کے افسران ملازمین کی تنخواہوں کے لئے رقم مختص کرلی گئی، سپیشل برانچ کے افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کی مد میں 5ارب 12کروڑ 37لاکھ 60ہزار مختص کئے گئے، کانسٹیبلری افسران و اہلکاروں کی تنخواہوں کیلئے 8ارب 48کروڑ 65لاکھ65ہزار ، ٹریننگ کالجز ،انسٹیٹیوٹس کے افسرا ن و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 3ارب 16کروڑ 31ہزار، سی ٹی ڈی افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 5ارب 66کروڑ 68لاکھ 8ہزار روپے مختص کئے۔
ایس پی یو افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 6ارب 28کروڑ 73لاکھ 15ہزار، سیف سٹی افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے1ارب 77کروڑ10لاکھ روپے، پی ایچ پی افسران واہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 9ارب26کروڑ85لاکھ 8ہزار، سی سی ڈی افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 2ارب 1کروڑ 7لاکھ 72ہزار، آر ایم ایف افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 1ارب18کروڑ 24لاکھ 69ہزار مختص کئے۔اس کے علاوہ ایلیٹ فورس افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کے لئے 61کروڑ67لاکھ 97ہزار جبکہ قومی رضاکاروں کی تنخواہوںکے لئے 19کروڑ31لاکھ اور93ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔