پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیشقدمی جاری،ڈالر کے انٹربینک ریٹ 284روپے سے تجاوز کر گئے

datetime 8  جولائی  2025 |

کراچی(این این آئی)معیشت میں زرمبادلہ کی بڑھتی ہوئی طلب اور دسمبر تک ڈالر 300روپے سے متجاوز ہونے کی پیشگوئی کے باعث پیر کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 284روپے سے تجاوز کر گئے۔

حکومت کی جانب سے نظر ثانی شدہ ترغیبی ڈھانچے کے سبب نئے مالی سال میں ترسیلات کی متوقع ریکارڈ آمد کی پیشگوئیوں، پاکستان کے مختلف شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری معاہدوں کو مارکیٹ نے نظرانداز رکھا اور انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور رہا۔قبل از بجٹ معطل شدہ درآمدی شپمنٹس بڑھنے سے ڈالر سپلائی کی نسبت ڈیمانڈ زائد رہی نتیجتا کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 25پیسے کے اضافے سے 284روپے 21پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 24پیسے کے اضافے سے 286روپے 64پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…