بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ

datetime 4  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان نے2ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے جس پر صدر الہام علیوف کے مشکور ہیں۔اعلامیے کے مطابق نائب وزیر اعظم و اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر معیشت نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات تاریخی سطح پر پہنچ گئے، یہ معاہدہ دونوں ممالک کی تجارتی شراکت داری کی مزید مضبوطی کی ضمانت ثابت ہو گا، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کی ملاقات کے بعد معاہدے پر دستخط ہوئے، حتمی و مفصل معاہدے پر آذربائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دستخط کیے جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان نے2ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدرالہام علیوف سے ملاقات نہایت بہترین اور نتیجہ خیز رہی، پاکستان میں سرمایہ کاری پرصدرالہام علیوف کے مشکور ہیں اور اس میں مزید اضافہ کریں گے۔شہباز شریف نے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر آذربائیجان الہام علیوف کو مبارکباد پیش کی۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…