پیر‬‮ ، 16 جون‬‮ 2025 

اسلامی دنیا کی سب سے بڑی سونے کی کان کس ملک میں ہے؟

datetime 24  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی رکھنے والا ملک انڈونیشیا قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال ہے، اور یہی وجہ ہے کہ یہ ملک اسلامی دنیا کی سب سے بڑی سونے کی کان کا بھی مالک ہے۔انڈونیشیا کے مشرقی علاقے، صوبہ پاپوا کے پہاڑی خطے میں واقع “گراسبرگ مائن” دنیا کی نمایاں ترین کانوں میں شمار کی جاتی ہے، جہاں سونے کے ساتھ ساتھ تانبے کے وسیع ذخائر بھی موجود ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ عظیم الشان کان امریکی کمپنی فری پورٹ میکمران اور انڈونیشیا کی سرکاری ادارہ مینڈیڈ (MIND ID) کے اشتراک سے چلائی جا رہی ہے۔ سال 2023 میں یہاں سے تقریباً 72 ملین ٹن خام معدنیات نکالی گئیں۔

جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ یہ کان اب زمین کے اندر گہرائی میں کان کنی کے نظام پر منتقل ہو چکی ہے۔ اس منصوبے کے تحت تین بڑی زیرِ زمین کانیں اور چار جدید کنسنٹریٹرز کام کر رہے ہیں، جو معدنیات کو الگ کرنے کے عمل میں استعمال ہوتے ہیں۔گراسبرگ مائن نہ صرف اپنی پیداوار کے لحاظ سے بلکہ تکنیکی وسعت، ملازمین کی تعداد اور بنیادی سہولیات کے اعتبار سے بھی اہم حیثیت رکھتی ہے۔ یہاں تقریباً 20 ہزار افراد روزگار سے وابستہ ہیں، جب کہ کان کے قریب ایک نجی ہوائی اڈہ اور مخصوص بندرگاہ بھی تعمیر کی گئی ہے تاکہ لاجسٹکس کا نظام موثر بنایا جا سکے۔یہ کان انڈونیشیا کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور معدنی دولت کے ذریعے ملکی زرمبادلہ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔



کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…