ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

سونے کی سمگلنگ میں ملوث 5ملزمان گرفتار، سونے کے بسکٹ برآمد

datetime 24  مئی‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی) ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے سونے کی اسمگلنگ اور غیرقانونی خریدوفروخت میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کر لئے، چھاپے کے دوران 11 کروڑ 58 لاکھ 62 ہزار کیش بھی ملا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے صدر گولڈ ٹاور اور گولڈ سینٹر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سونے کی اسمگلنگ اور غیرقانونی خریدوفروخت میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کر لئے، کارروائی کے دوران سونے کے 17 بسکٹ برآمد کرلیے گئے اور برآمد ہونے والا ہر سونے کا بسکٹ 10 تولے کا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق اطلاع تھی سلیم عرف بابا اور باسط اکبانی سونے کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، سونے کی اسمگلنگ اور خریدوفروخت کسٹمز ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔حکام نے بتایا کہ غیر ملکی ادائیگیاں حوالہ ہنڈی کے ذریعے کی جارہی تھی جو کہ فارن ایکسچینج ریگولیشن (ترمیمی)ایکٹ 2020 کی خلاف ورزی ہے۔ایف آئی اے حکام نے کہا کہ صدر گولڈ ٹاور کی نویں منزل پر دفتر نمبر 910 اور 911 میں کارروائی کی گئی، گولڈ سینٹر کی دکان نمبر 46 پر بھی چھاپہ مارا گیا۔

چھاپے کے دوران سونے کی خریدوفروخت کا ریکارڈ بھی برآمد ہوا، ایک رجسٹر میں خریدوفروخت اور حوالے سے متعلق اندراج تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں ناصر کھتری، رفیق خانانی، نوید اسلم، سعید اللہ اور عرفان رحمت اللہ شامل ہیں جبکہ سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اس کے علاوہ سلیم بابا اور باسط اکبانی عرف حیدرآبادی فرار ہوگئے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…