پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

زرمبادلہ کی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ

datetime 22  مئی‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)ترسیلات زر کی آمد میں کمی سے سپلائی متاثر ہونے کی بازگشت اور شرح سود گھٹنے سے معیشت میں طلب بڑھنے اور درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 281 روپے 86پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن نئے درآمدی لیٹر آف کریڈٹس کھلنے کے دبا اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے رحجان سے اختتامی لمحات میں ڈالر کی پرواز شروع ہوئی۔

اس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 282روپے 6 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی فیسوں، عازمین حج اور سیاحت پر جانے والے والے افراد کی ڈیمانڈ سے ڈالر کی قدر 15پیسے کے اضافے سے 284روپے 15پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…