جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری

datetime 22  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد حکومت نے ملک میں افراطِ زر کی شرح میں حالیہ کمی کے نتیجے میں قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں ایک فیصد تک کمی کردی ہے۔اس حوالے سے محکمہ قومی بچت نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق نئی شرح کا اطلاق 21 مئی 2025 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق منافع کی شرح میں ایک فیصد تک کمی کی گئی ہے، جس کا اطلاق مختلف بچت اسکیموں پر علیحدہ علیحدہ شرح سے ہوگا۔سیونگ اکائونٹ پر منافع کی شرح ایک فیصد کمی کے بعد اب 9.5 فیصد ہوگی۔ اسی طرح ا سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع 30 بیسز پوائنٹس کمی کر کے 10.9 فیصد کر دیا گیا ہے۔اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع 18 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.52 فیصد، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی منافع کی شرح 21 بیسز پوائنٹس کمی سے 11.91 فیصد ہو گئی ہے جب کہ بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس، پنشنرز بینیفٹ اکانٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکانٹ پر منافع 24 بیسز پوائنٹس کمی کے بعد اب 13.4 فیصد دیا جائے گا۔قومی بچت حکام کے مطابق یہ فیصلہ افراط زر کی موجودہ رفتار اور مالیاتی پالیسی کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…