ہفتہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین ہو جائیں تیار،اہم خبر آ گئی

datetime 22  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوذ ڈیسک ) وفاقی حکومت نے سول سروس میں بہتری اور افسران کی صحت کی نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے گریڈ 17 اور اس سے بلند عہدوں پر فائز افسران کے لیے ہر کیلنڈر سال میں طبی معائنہ لازمی کر دیا ہے۔ یہ اقدام “گائیڈ ٹو پرفارمنس ایویلیوشن” میں ترمیمات کی منظوری کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا بنیادی مقصد افسران کی جسمانی صحت کا جائزہ لینا، ممکنہ بیماریوں کی بروقت شناخت اور ان کا علاج یقینی بنانا ہے۔

میڈیکل رپورٹ کو افسران کی سالانہ کارکردگی رپورٹ (پرفارمنس ایویلیوشن) کا مستقل جزو بنایا جائے گا۔حکام کے مطابق 35 برس سے کم اور اس سے زیادہ عمر کے افسران کے لیے الگ الگ میڈیکل پروفارما جاری کیے گئے ہیں۔ طبی معائنہ صرف سرکاری اسپتالوں میں مجاز میڈیکل آفیسرز سے کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جب کہ بیرونِ ملک تعینات افسران کے لیے متعلقہ مشنز پر یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔مزید تفصیلات کے مطابق، ہر سال 31 مارچ تک میڈیکل رپورٹس متعلقہ کیڈر ایڈمنسٹریٹرز کو جمع کروانا ہوں گی، اور تمام محکمے 30 اپریل تک معائنے کی تکمیل کا تصدیقی سرٹیفکیٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کریں گے۔

اگر کسی افسر کو مکمل طور پر نااہل قرار دیا جائے، تو حتمی فیصلہ وزیرِاعظم کی منظوری سے کیا جائے گا۔ اس اقدام کو حکومتی مشینری میں شفافیت، جوابدہی اور صحت مند ورک فورس کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…