ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

مرغی کے گوشت کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی

datetime 22  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت نئی بلندیوں کو چھونے لگی ہے، برائلر گوشت فی کلو 800 روپے سے اوپر جا پہنچا، جس سے شہریوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔

مہنگائی پر قابو پانے کے حکومتی دعوے عملی طور پر غیر مؤثر دکھائی دیتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی زیرِ قیادت پنجاب حکومت مسلسل بڑھتی ہوئی اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ مرغی کے گوشت کے لیے کوئی باقاعدہ سرکاری نرخ نامہ جاری نہ ہونے کے باعث قیمتیں بے قابو ہو گئی ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، برائلر گوشت 811 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے، جبکہ گرمیوں میں عمومی طور پر کم استعمال ہونے والے انڈوں کی قیمت بھی 310 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے۔

صرف گوشت ہی نہیں، دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔ چینی کی اوسط قیمت 185 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گندم کی فی من قیمت میں 300 روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

سبزیوں میں صرف آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ دیگر سبزیاں اور پھل عام شہری کی پہنچ سے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔ دودھ 180 سے بڑھ کر 260 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ دہی بھی اسی قیمت پر دستیاب ہے۔

گوشت کی بات کی جائے تو بیف 1200 روپے فی کلو اور مٹن 2200 روپے فی کلو کی قیمت تک پہنچ چکا ہے۔ چاول بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آ چکے ہیں اور ان کی فی کلو قیمت 340 سے 360 روپے کے درمیان ہے۔

عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے، ورنہ متوسط اور غریب طبقے کا گزر بسر مزید مشکل ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…