براٹساویلا(این این آئی)سلواکیہ کی کمپنی Klein Vision نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کی پہلی ماس پروڈکشن فلائنگ کار ائیر کار کے اوائل میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دو نشستوں پر مشتمل جدید گاڑی جو دیکھنے میں ایک اسپورٹس کار جیسی ہے، دو پروں کے ساتھ تیار کی گئی ہے جو صرف دو منٹ میں باہر نکل آتے ہیں اور لینڈنگ کے بعد دوبارہ باڈی میں محفوظ ہو جاتے ہیں۔
رفتار حاصل کرنے کے بعد یہ گاڑی رن وے پر دوڑتی ہے اور پھر آسمان کی طرف پرواز کر جاتی ہے۔ائیر کار کی ابتدائی قیمت 8 لاکھ ڈالر (تقریبا 22 کروڑ روپے پاکستانی) سے شروع ہو کر 1 ملین ڈالر (تقریبا 28 کروڑ روپے پاکستانی) تک جا سکتی ہے جس کا انحصار انجن کی طاقت اور فیچرز پر ہوگا۔ تین انجن آپشنز دستیاب ہوں گے: 280، 320 اور 340 ہارس پاور۔