اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور لیوی سے بجلی سستی کرنے کا پلان آئی ایم ایف کو شیئر کردیا، کیپٹو پاور لیوی سے پہلے مرحلے میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا تخمینہ ہے، حکومت کو کیپٹو پاور لیوی بڑھنے پر بجلی مزید سستی ہونے کی توقع ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور لیوی سے بجلی سستی کرنیکا منصوبہ آئی ایم ایف کو پیش کردیا، کیپٹو پاور لیوی سے پہلے مرحلے میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،حکومت کو کیپٹو پاور لیوی بڑھنے پر بجلی مزید سستی ہونے کی توقع ہے، کیپٹو پاور پلانٹس پر 20 فیصد تک لیوی عائد کرنیکا آرڈیننس جاری کیاگیا،
کیپٹوپاورپلانٹس پرفوری طورپر 5فیصد لیوی کانفاذ کیاگیا۔لیوی کی رقم تمام کیٹیگری کے بجلی صارفین کوٹیرف میں کمی پر استعمال ہوگی، کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی اگست 2026 تک بتدریج بڑھا کر 20فیصد کی جائیگی۔لیوی کی عدم ادائیگی پرکیپٹو پاورپلانٹس کیخلاف کارروائی ہوگی،مستقل ڈیفالٹ پرمتعلقہ کیپٹو پاور پلانٹ کوگیس فراہمی منقطع کی جائیگی۔وفاقی حکومت یکم فروری2025 سیکیپٹوپاورپلانٹس کیلئے ٹیرف بڑھاچکی ہے، کیپٹو پاور پلانٹس کا گیس ٹیرف 3 ہزار روپیسے بڑھا کر ساڑھے3 ہزار روپیکیا گیا تھا، کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے ٹیرف بڑھانے کے بعد لیوی عائد کی گئی۔