اسلام آباد(این این آئی)آئی ایم ایف کی رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ رواں مالی سال میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13ارب 92کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ آئندہ مالی سال2025-26میں ذخائر 17ارب 68کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کی اسٹاف کنٹری رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو مقررہ حکومتی ہدف سے کم رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔آئی ایم ایف نے رپورٹ میں کہاہے کہ آئندہ مالی سال 2025-26کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو میں اضافے ہو سکتا ہے جبکہ رواں مالی سال معاشی نمو 2.6 فیصد رہنے کی توقع ہے۔