ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اربوں روپے کا ریلیف ملنے کا امکان

datetime 16  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ہے۔جمعرات کو چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں بتایا گیا کہ پاورپرچیز پرائس میں78پیسے سے لیکر 2روپے 25پیسے فی یونٹ تک کمی کا تخمینہ ہے ،اس کے نتیجے میں آئندہ مالی سال میں بجلی صارفین کو 140ارب سے400ارب روپے تک ریلیف مل سکتا۔ حکام کے مطابق آئندہ مالی سال میں پاورپرچیز پرائس کا تخمینہ 24.75سے 26.22روپے تک فی یونٹ لگایا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال کیلئے پاور پرچیز پرائس 27روپے فی یونٹ ہے۔حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں 2روپے کمی اور طلب میں 2.8سے 5فیصد اضافے کا تخمینہ ہے۔

آئندہ مالی سال کے دوران ڈالر 300روپے مقرر کئے جانے کا تخمینہ ہے۔کیس آفیسر نے نیپرا کو بریفنگ میں بتایا کہ آئندہ مالی سال کیلئے پاور پرچیز پرائس تخمینوں سے متعلق درخواست ہے۔ مختلف منظرناموں کے تحت بجلی کی قیمت میں واضح فرق متوقع ہے اور فی یونٹ اوسط قیمت 6.8روپے سے 8.1روپے کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیول لاگت ممکنہ اضافے کی وجہ سے بلند ترین 1,284,110ملین روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ ڈالر ریٹ، مہنگائی اور انٹرسٹ ریٹ بجلی کی قیمت پر اثر انداز ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کم طلب اور بلند فیول لاگت والے منظرناموں میں قیمت زیادہ ہوگی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کی نسبت کچھ منظرناموں میں قیمت میں 24فیصد کمی کا امکان ہے جب کہ این ٹی ڈی سی کے نقصانات کا تخمینہ 2.80 فیصد پر برقرار رہے گا۔دورانِ سماعت نیپرا نے بجلی کی طلب بڑھنے کے وزارت توانائی کے دعوے پر سوالات کیے۔

چیئرمین نیپرا نے پوچھا کہ حالیہ سالوں میں بجلی کی طلب کم ہو رہی ہے تو کیسے اضافے کی توقع کر رہے ہیں؟۔وزارت توانائی نے بتایا کہ جی ڈی پی گروتھ کی بنیاد پر بجلی کی طلب میں اضافے کا امکان ہے، بجلی قیمتوں میں حالیہ کمی کی وجہ سے طلب بڑھی ہے، اپریل میں بجلی کی طلب میں 28فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انڈسٹری نے اب گرڈ پر آنا شروع کردیا ہے، ٹیرف نیچے رہے گا تو بجلی کی طلب میں اضافہ ہوگا۔سماعت میں وزارت توانائی نے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کی فیول پرائس کے تخمینوں پر بریفنگ دی۔ حکام نے بتایا کہ بجلی پیداوار کے لئے گیس 1050روپے فی ایم ایم بی ٹی یو رہنے کا تخمینہ ہے، بیگاس کی قیمت جولائی تا ستمبر 4,962روپے فی ٹن رہنے کا تخمینہ ہے، اکتوبر تا جون بیگاس کی قیمت 5,210روپے فی ٹن رہنے کا تخمینہ ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ تھرکول کی قیمت جولائی تا ستمبر 20، اکتوبر سے جون تک 18سے 19ڈالر کا تخمینہ ہے، اسی طرح امپورٹڈ کوئلہ اے پی آئی 4کی قیمت سال بھر 100ڈالر فی ٹن رہنے کا تخمینہ ہے، امپورٹڈ کوئلہ آئی سی آئی 3کی قیمت سال بھر 74ڈالر فی ٹن رہنے کا تخمینہ ہے۔ امپورٹڈ کوئلہ آئی سی آئی 5کی قیمت سال بھر 35ڈالر فی ٹن کا تخمینہ ہے جب کہ برطانوی برینٹ کی قیمت جنوری 2026ء تک 74ڈالر فی بیرل رہنے کا تخمینہ ہے۔نیپرا سماعت میں دی گئی بریفنگ کے مطابق مارچ 2026ء سے جون تک برطانوی برینٹ 72 ڈالر فی بیرل کا تخمینہ ہے۔ فرنس آئل کی قیمت جولائی تا دسمبر 522، جنوری تا جون سے 508ڈالر فی ٹن تخمینہ ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت پورے سال 264روپے فی لیٹر برقرار رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

وزارت توانائی نے نیپرا اتھارٹی کو آئندہ مالی سال میں بجلی کی طلب پر بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کے مطابق 2026ء میں جی ڈی پی میں 3.6فیصد اضافہ ہوگا۔ 2025-26ئ میں بجلی کی طلب میں 2.8سے 5فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔اسی طرح 132کے وی کی ڈیمانڈ ایک لاکھ 28ہزار سے ایک لاکھ 31ہزار ملین یونٹ تک پہنچ سکتی ہے۔ بریفنگ کے مطابق 2024-25ء کی تصدیق شدہ طلب ایک لاکھ 30ہزار 876ملین یونٹ رہی۔حکام نے بتایا کہ 2023ء میں بجلی طلب میں شدید کمی آئی جو 2024میں کچھ بہتر ہوئی اور آنے والے سالوں میں بجلی کی طلب میں مستحکم اضافہ متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…