ریاض(این این آئی )سعودی عرب میں جلد خود کار گاڑیاں لانچ کی جائیں گی۔اعرب ٹی وی کے مطابق سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی اور اوبر ٹیکنالوجی کمپنی نے مملکت میں رواں برس کے آخر تک خود کار گاڑیوں کو لانچ کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
خود کارسسٹم کے تحت ابتدائی طورپرحفاظتی امور اور فوری مدد کویقینی بنانے کے لیے آپریٹرز بھی ہوں گے۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے شروع کیے جانے والے خود کار ڈرائیونگ منصوبے کا آغاز ابتدائی طورپر اوبر ایپ کے ذریعے کرے گی۔