جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

datetime 14  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد شوگر ملز مالکان اور مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 164 روپے فی کلو سے بڑھ کر 175 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جس نے عام صارفین کو شدید مالی دباؤ کا شکار کر دیا ہے۔

مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر نے اس صورتحال کی ذمہ داری براہِ راست شوگر ملز مالکان اور متعلقہ بیوروکریسی پر عائد کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فروری میں چینی کی قیمت 125 روپے فی کلو تھی، لیکن ایکسپورٹ کی اجازت ملنے کے بعد قیمتوں کو پر لگ گئے۔

صدر کریانہ ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت نے زائد اسٹاک نہ ہونے کے باوجود چینی کی برآمد کی اجازت دی، جس کا فائدہ صرف مخصوص عناصر نے اٹھایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شوگر ملز مالکان بلاجواز ہمیں قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں جبکہ اصل کنٹرول اور ذخائر کا اختیار انہی کے پاس ہے۔دوسری جانب شوگر ملز مالکان کی جانب سے تاحال باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ قیمتوں میں اضافے کو عالمی منڈی میں نرخوں کے اتار چڑھاؤ اور حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…