ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

سوزوکی نے آلٹو کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا ، قیمت کتنی ہے؟

datetime 18  اپریل‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان سوزوکی موٹرز نے اپنی مقبول گاڑی “آلٹو” کا نیا ماڈل مارکیٹ میں پیش کر دیا ہے، جس میں کئی نئی اور جدید خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔ نئی آلٹو کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں اور صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، سوزوکی کمپنی نے فروری 2025 میں آلٹو کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا تھا۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ اس اضافے کی وجہ گاڑی میں شامل کیے گئے نئے فیچرز ہیں، جن میں ABS بریکنگ سسٹم، پاور ونڈوز، سیٹ بیلٹ الرٹ سسٹم اور ISOFIX چائلڈ سیٹ اینکرز شامل ہیں۔ کمپنی نے دعویٰ کیا کہ یہ اپڈیٹس صارفین کو مزید محفوظ اور آرام دہ ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کریں گی۔

نئی آلٹو کے مختلف ماڈلز میں درج ذیل اپگریڈز کیے گئے ہیں:

پچھلے دروازے پر ایمبلم کے ڈیزائن میں تبدیلی

سیٹ بیلٹ پری ٹینشنر (فرنٹ سیٹ پر)

سیٹ بیلٹ ریمائنڈر سسٹم

ISOFIX چائلڈ سیفٹی اینکرز

بیک ڈور گارنش

VXR MT اور VXR AGS ماڈلز میں اضافی سہولیات:

پاور ونڈو سوئچ کی لائٹنگ

آگے اور پیچھے پاور ونڈوز

ڈرائیور ونڈو کے لیے سیفٹی پنچ گارڈ

آٹو اپ/ڈاؤن فنکشن برائے ڈرائیور ونڈو

ABS بریکنگ سسٹم

جبکہ AGS ویریئنٹ میں سائیڈ ٹرن سگنل لائٹس بھی شامل کی گئی ہیں۔

کمپنی نے قیمتوں میں جو تبدیلیاں کی ہیں، وہ درج ذیل ہیں:

آلٹو VXR MT کی قیمت 27,07,000 روپے سے بڑھا کر 28,27,000 روپے کر دی گئی ہے (1,20,000 روپے کا اضافہ)

آلٹو VXR AGS اب 28,94,000 روپے کے بجائے 29,89,000 روپے میں دستیاب ہے (95,000 روپے اضافہ)

آلٹو VXL AGS کی قیمت 30,45,000 سے بڑھ کر 31,40,000 روپے کر دی گئی ہے (95,000 روپے اضافہ)

یہ تمام اپڈیٹس گاڑی کی سیکیورٹی، سہولت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، جس کا مقصد صارفین کو ایک جدید اور محفوظ ڈرائیونگ تجربہ فراہم کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…