اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ! صارفین 168 روپے فی لیٹر والا پیٹرول 254.63 میں خریدنے پر مجبور

datetime 17  اپریل‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے سے حکومت ہر ماہ سو ارب روپے کمائے گی، مسلسل بڑھتی لیوی سے صارفین 168 روپے فی لیٹر والا پیٹرول 254.63 میں خریدنے پر مجبور ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کا ہدف پورا کرنے کے لیے صارفین پر مسلسل بوجھ ڈالنے لگی، عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے باوجود مصنوعات سستی نہ کرنے سے حکومت کو لیوی کی مد میں سو ارب روپے ماہانہ اضافی آمدن ہو گی۔

فیصلے سے رواں مالی سال کے اختتام تک لیوی کی مد میں ریونیو گیارہ سو ارب ارب روپے ہو جائے گا جبکہ رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کا مقرر ہدف بارہ سو اکاسی ارب روپے ہے۔یوں صارفین پر مسلسل بوجھ سے حکومت ہدف کے قریب پہچننے کو ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تیس جون تک حکومت کو لیوی کی مد میں سترہ ارب روپے اضافی ریونیو ملنے کا امکان ہے۔لیوی کی مد میں کمائی کے حکومتی فیصلے سے صارفین 168 روپے فی لیٹر والا پیٹرول254 روپے63 پیسے میں خریدنے پر مجبور ہیں، جس میں اٹھہتر روپے لیوی کی مد میں ادا کیے جا رہے ہیں۔

اس وقت آٹھ روپے2 پیسے اضافے کے بعد حکومت پیٹرول پر فی لیٹر 78 روپے دو پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 7 روپے ایک پیسہ اضافے کے بعد 77 روپے ایک پیسہ فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے۔مٹی کے تیل پر سات روپے ننانوے پیسے اضافے کے بعد اٹھارہ روپے پچانوے پیسے، لائٹ ڈیزل پر لیوی سات روپے باسٹھ پیسے اضافے کے بعد پندرہ روپے سینتیس پیسے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے جبکہ ہائی اوکٹین آئل پر لیوی آٹھ روپے دو پیسے بڑھا کر اٹھہتر روپے دو پیسے کر دی گئی ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…