جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کی جانب سے پراپرٹی کے خریداروں کیلئے خوشخبری

datetime 17  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے ملک میں جائیداد کی خرید و فروخت پر نافذ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس پر بلڈرز اور ڈیولپرز نے حکومت کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (آباد) کے چیئرمین حسن بخشی نے اس فیصلے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم تعمیراتی شعبے کے فروغ کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔حسن بخشی کا کہنا تھا کہ حکومت کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 236C اور 236K میں عائد ٹیکسز کو بھی کم کرنا چاہیے، جبکہ رئیل اسٹیٹ پر 7E کے تحت لاگو ٹیکسز میں بھی نرمی لانے کی ضرورت ہے تاکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو اور شعبہ مزید ترقی کرے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس شعبے کو چلانے کے لیے مربوط اور دور رس پالیسیوں کی ضرورت ہے جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی کا ذریعہ بن سکیں۔مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ٹاسک فورس نے معیشت کی بہتری کے لیے اہم تجاویز دی ہیں، لیکن اگر آئی ایم ایف ان پر اعتراض کرتا ہے تو وزیراعظم کو قومی مفاد میں ذاتی طور پر اس معاملے کو آگے بڑھانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقائی سطح پر معاشی مقابلے میں آگے بڑھنے کے لیے ضروری ہے کہ ملکی صنعت کو مراعات دی جائیں اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جائے، تاکہ پاکستان عالمی منڈی میں مؤثر کردار ادا کر سکے۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…