اسلام آباد (نیوز رپورٹر)ملک بھر میں سیمنٹ اور تعمیراتی سریے کی تازہ قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں، جس کے مطابق حالیہ دنوں میں ان اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تعمیراتی مارکیٹ سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق، مقامی سریے کی قیمت آج کم از کم 2 لاکھ 26 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ 32 ہزار روپے فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔ بڑے شہروں میں اگر بات کی جائے تو کراچی میں فی ٹن سریے کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار روپے، لاہور میں 2 لاکھ 28 ہزار، جبکہ ملتان میں یہ قیمت 2 لاکھ 26 ہزار روپے رہی۔
اسلام آباد میں فی ٹن سریے کی قیمت 2 لاکھ 30 ہزار اور فیصل آباد میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ مشہور برانڈز کے سریے کی قیمتیں نسبتاً زیادہ ہیں، جہاں کم از کم قیمت 2 لاکھ 44 ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 54 ہزار روپے فی ٹن ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران تعمیراتی سریے کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ نومبر 2023 سے اب تک فی ٹن قیمت میں 5 سے 8 ہزار روپے تک کی کمی آئی ہے۔
سال 2024 کے آغاز میں سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے فی ٹن تک جا پہنچی تھی، تاہم ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد، سالانہ بنیادوں پر سریے کی قیمت میں تقریباً 50 ہزار روپے تک کی کمی واقع ہوئی ہے، جس سے تعمیراتی شعبے میں سرگرمیوں کو تقویت ملنے کی امید ہے۔