اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سونے کی قیمت کا نئے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 380 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 23 ہزار 380 روپے کی بلند ترین سطح پر ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 41 روپے اضافے سے 2 لاکھ 77 ہزار 246 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت 22 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 74 ڈالر فی اونس ہے۔خیال رہے کہ مارچ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 22 ہزار 880 روپے اور رواں سال کے 3 ماہ کے دوران 50 ہزار 780 روپے اضافہ ہوا ہے۔