اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کا 9 ہمسایہ ممالک کیساتھ تجارتی خسارہ 7.36 ارب ڈالر تک جاپہنچا

datetime 25  مارچ‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کا 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ مالی سال 25 کے پہلے 8 ماہ کے دوران 36.09 فیصد اضافے کے ساتھ 7 ارب 36 کروڑ ڈالر رہا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 5 ارب 41 کروڑ ڈالر تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ علاقائی سیاسی تبدیلیوں نے بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا کو برآمدات میں اضافہ کیا ہے تاہم حالیہ برسوں میں ان ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارت کو نمایاں دھچکا لگا ہے، جس کی وجہ ناسازگار حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے درپیش چیلنجز ہیں۔

علاقائی ممالک کے ساتھ تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا، جس کی بنیادی وجہ زیر غور مہینوں کے دوران چین، بھارت اور بنگلہ دیش سے زیادہ درآمدات ہیں۔جولائی تا فروری مالی سال 25 کے دوران افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران دیگر ممالک خصوصاً چین کو برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔مالی سال 2025 کے 8 ماہ میں پاکستان کی 9 ممالک افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کو برآمدات 6.64 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 2 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زائد تھیں۔مالی سال 2025 کے 8 ماہ میں پاکستان کی مجموعی برآمدات 8.42 فیصد اضافے کے ساتھ 22 ارب 7 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے 20 ارب 36 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 8.42 فیصد زیادہ ہیں، علاقائی ممالک کو کی جانے والی کْل برآمدات میں پاکستان کا حصہ صرف 14.04 فیصد ہے۔

اس کے برعکس مالی سال 25 کے 8 ماہ میں درآمدات 25.80 فیصد اضافے کے ساتھ 10 ارب 46 کروڑ ڈالر رہیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 8 ارب 32 کروڑ ڈالر تھیں۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 25 کے 8 ماہ میں چین سے درآمدات 25.87 فیصد اضافے کے ساتھ 10 ارب 18 کروڑ ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 8 ارب 9 لاکھ ڈالر تھیں۔خطے میں زیادہ تر درآمدات چین سے حاصل کی جاتی ہیں، اس کے بعد جزوی طور پر بھارت اور بنگلہ دیش ہیں۔مالی سال 2025 کے 8 ماہ میں چین کو پاکستان کی برآمدات 10.55 فیصد کم ہو کر ایک ارب 69 کروڑ ڈالر رہ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کے انہی مہینوں میں ایک ارب 89 کروڑ ڈالر تھیں۔مالی سال 2025 کے 8 ماہ میں بھارت سے درآمدات 13.63 فیصد اضافے کے ساتھ 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد رہیں، جو گزشتہ سال 13 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھیں۔

مالی سال 24 میں بھارت سے درآمدات 8.866 فیصد اضافے کے ساتھ 20 کروڑ 68 لاکھ 90 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھیں، جو اس سے گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 19 کروڑ 40 ہزار ڈالر تھیں۔دریں اثنا مالی سال 2025 کے 8 ماہ میں بھارت کو برآمدات 4 لاکھ 10 ہزار ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر تھیں۔مالی سال 25 کے ابتدائی 8 ماہ میں افغانستان کو برآمدات 84.25 فیصد اضافے کے ساتھ 50 کروڑ 92 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال 32 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھیں، افغانستان سے مالی سال 24 کے 8 ماہ میں درآمدات 50 لاکھ 47 ہزار ڈالر کے مقابلے میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد رہیں۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…