اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پیٹرول کا پیسہ بجلی پر لگائیں گے، جلد بجلی کی قیمت کم ہوگی’ وزیر پیٹرولیم

datetime 17  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرول کا پیسہ اور وسائل بجلی کی قیمت کم کرنے پر لگائیں گے اور وزیر اعظم جلد بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کریں گے۔ وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد علی پرویز ملک نے لاہور میں کوٹ خواجہ سعید اسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرے گے جو سیاست چمکانے کی کوشش کرے گا اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے معیشت کی بحالی کیلئے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف مسائل کے حل کیلئے سب کی طرف ہاتھ بڑھائیں گے۔وزیرپیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پیٹرول کا پیسہ اور وسائل بجلی کی قیمت کم کرنے پر لگائیں گے اور وزیراعظم جلد بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کریں گے۔دہشتگردی سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھا رہا ہے جس کے خلاف قوم کو اکٹھا ہونا ہوگا، اس مقصد کیلئے پی سی کے انعقاد پر بحث جاری ہے جب کہ پاک فوج کے جوان مشکل مرحلے میں ہمارا دفاع کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…