جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا حکومتی پلان مسترد کردیا

datetime 13  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا پلان مسترد کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے بجلی کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ کمی کرنے کی تجویز پیش کی، آئی ایم ایف نے حکومتی تجویز کو مسترد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ہر شرط پر کیپٹو پاور پلانٹ کی گیس کی قیمت میں 23 فیصد اضافے کی خواہاں ہے، کیپٹو پاور پلانٹ کے لیے گیس پر لیوی بھی عائد کر دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پالیسی لیول نے مذاکرات کے دوران ہی کیپٹو پاور پلانٹ کے گیس کے نوٹی فکیشن جاری کروائے، کیپٹو پاور پلانٹ کے لیے گیس کی قیمت 4ہزار 291 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک ارب ڈالر پر نئے شرط بھی سامنے آگئی، موسمیاتی تبدیلیوں کے قرض کے لیے حکومت کو کاربن لیوی عائد کرنا پڑے گی۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی عائد کرنے کی شرط رکھی گئی ہے، پالیسی سطح کی بات چیت کل بھی جاری رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…