کراچی (این این آئی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے بڑھ گئی۔سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 65 ہزار 174 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھا 27 ڈالر اضافے سے 2942 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کا بھاؤ نئی تاریخی بلندی پر ہے۔