منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

پیٹرول مہنگا کرو، بجلی کے دام بڑھاؤ، آئی ایم ایف کا” ڈو مور” کا مطالبہ

datetime 10  مارچ‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)پیٹرول مہنگا کر، بجلی کے دام بھی بڑھاؤ۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے پھر ڈو مور کا مطالبہ کردیا۔عالمی مالیاتی فنڈ نے قرض کی اگلی قسط کیلئے مزید کڑی شرائط رکھ دیں۔ بجلی پر 2 روپے 80 پیسے سرچارج لگانے کامطالبہ کردیا۔ پیٹرولیم لیوی بھی بتدریج 60 سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کرنے پر زور دیا گیا۔ ماحولیاتی تحفظ کیلئے کاربن ٹیکس لگانے کی بھی تجویز دی۔ حکومت نے بجلی پر اضافی سرچارج کے سوا دیگر ٹیکسوں کی مخالفت کردی۔

قرض کی اگلی قسط کیلئے عالمی مالیاتی ادارے نے کئی مطالبات کردیے، پاکستان سے پیٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھاکر 70 روپے لیٹر کرنے جبکہ موسمیاتی تحفظ کیلئے کاربن ٹیکس لگانے اور گردشی قرضے ادا کرنے کیلئے بجلی پر 2.8 روپے یونٹ سرچارج لگانے کا بھی مطالبہ کردیا۔پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہوگئے۔۔ پیر سے پالیسی سطح کی بات چیت میں بجٹ اہداف پرمشاورت ہوگی۔

آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہنگائی 12 فیصد ہدف کے مقابلے 7 فیصد رہیگی۔ جی ڈی پی گروتھ ساڑھے 4 فیصد تک جاسکتی ہے۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف نے اگلے تین سال پیٹرولیم لیوی میں سالانہ 3 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔ نئی پانچ سالہ انرجی وہیکلز پالیسی پر بھی کام جاری ہے، پیر سے پالیسی سطح کے مذاکرات میں نئے مالی سال کے بجٹ اور معاشی اہداف پر بھی مشاورت بھی ہوگی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…