کراچی(این این آئی) اوگرا نے غیرلائسنس یافتہ ایل پی جی بازرز کے لئے آخری وارننگ جاری کردی ہے۔اوگرا نے کہاہے کہ ایل پی جی بائوزرز مالکان لائسنس کے حصول کے لیے فوری رجسٹرڈ ہوں، 30 اپریل کے بعد لائسنس کے بغیر گیس لوڈ کرنے اور ترسیل کی اجازت نہیں ہوگی۔
اوگرا نے کہا کہ پروڈیوسر، ریفائنریز، کراچی پورٹ اور بارڈر ایریاز سے ترسیل کی اجازت نہیں ہوگی اور قانون کی خلاف ورزی پر صوبائی و وفاقی انتظامیہ کی مدد سے کارروائی ہوگی۔اوگرا نے کہا کہ کارروائیوں میں بھاری جرمانے، بازرکی ضبطگی بھی شامل ہے جب کہ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور سکھر میں بھی درخواست جمع کروائی جاسکتی ہے۔