اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

تنخواہ دار طبقے اور کچھ سیکٹرز کو ریلیف دینے کی تجویز آئی ایم ایف کو پیش

datetime 7  مارچ‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات کے دوران پاکستان کی طرف سے رئیل اسٹیٹ، پراپرٹی، بیورجز اور تمباکو سیکٹر کو ریلیف دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی منظوری سے ان شعبوں پر ٹیکس بوجھ کم کیا جائے گا، اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بھی ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ری ٹیل سمیت مختلف شعبوں سے 250 ارب روپے ٹیکس وصولی کا پلان ہے، تاجر دوست اسکیم اور کمپلائنس رسک مینجمنٹ سمیت انتظامی اقدامات سے ٹیکس جمع ہوگا۔دوسری جانب آئی ایم ایف کے ساتھ توانائی شعبے میں گردشی قرض میں کمی کے لیے بھی مذاکرات ہوئے ہیں۔

آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی ہے کہ گردشی قرضے پر قابو پانے کے لیے کمرشل بینکوں سے 1250 ارب روہے قرض 10.8 فیصد شرح سود پر لیا جائے گا۔بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کو ایف بی آر اصلاحات اور تنظیم نو پر بھی بریفنگ دی گئی ہے، چیئرمین ایف بی آر کی قیادت میں ٹیکس حکام نے آئی ایم ایف کو تنظیم نو پر بریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی اداروں کے تعاون سے جاری ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیٹا انٹگریشن کے اطلاق کا بتایا گیا، اس کے استعمال اور مکمل ہونے کی مدت کا بھی بتایا گیا ہے۔آئندہ مالی سال سے ڈیٹا سے ٹیکس چوری روکنے کے لیے نئے قوانین کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے بریفنگ پر اپنی رائے بعد میں دینے کا کہا ہے۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…