ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

عالمی بینک نے پاکستان پر ڈالروں کی بارش کر دی

datetime 1  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی قرضوں پر مبنی کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) کے تحت 10 سالہ شراکت داری کا اعلان کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر، ناجی بن ہیسن، نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں اقتصادی استحکام مضبوط ہو رہا ہے، جس کی بنیاد پر عالمی بینک گروپ نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ پارٹنرشپ فریم ورک 2026 سے نافذ العمل ہوگا اور ملکی ترقی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ ان کے مطابق اس منصوبے کے تحت فراہم کیے جانے والے 20 ارب ڈالر کو صاف توانائی، ماحولیاتی تحفظ اور دیگر ترقیاتی اقدامات میں بروئے کار لایا جائے گا۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ یہ شراکت داری نہ صرف پاکستان میں طویل المدتی ترقیاتی منصوبوں کو تقویت دے گی بلکہ معیشت کو استحکام فراہم کرتے ہوئے نئی امیدوں کو بھی جنم دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…