اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

رمضان المبارک کی آمد، یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف پیکیج کا آغاز کردیاگیا

datetime 28  فروری‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکام کو سٹورز پر اشیا کی مقدار اور معیار یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے، یوٹیلیٹی سٹور پر رمضان ریلیف پیکیج عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے علیحدہ اسکیم ہے، وزیراعظم نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت ملک بھر کیلئے 20ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز رمضان ریلیف پیکیج شروع ہوگیا ہے جو چاند رات تک جاری رہے گا، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے رمضان ریلیف پیکیج کا اجرا کر رہی ہے، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن عوام کی سہولت کیلئے رمضان المبارک کے دوران 800سے زائد برانڈڈ اشیا پر 15فیصد تک رعایت دے گی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ عوام کی سہولت کے پیشِ نظر ملک بھر میں قائم یوٹیلٹی سٹورز کے کھلے رہنے کے اوقات بھی بڑھا دیے گئے ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز صبح 9سے رات 10بجے تک کھلے رہیں گے۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…