بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

پاکستان سٹیل مل کے1350ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا

datetime 26  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹیل ملز کے 1350 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا ، اس سے قبل 49 فیصد ملازمین کو نکالا کیا جاچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ نے 1350 ملازمین کو نکال دیا، مختلف محکموں آئی آر ، پی ڈی این، الیکٹریشن اور ڈرائیور کو نکالا گیا۔نکالے گئے ملازمین کو انتظامیہ کی جانب سے لیٹر ان کے گھروں کو روانہ کئے گئے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ اسٹیل مل بند ہے تنخواہیں ادا کرنے کیلئے وسائل نہیں ہیں، پہلے ہی 49 فیصد ملازمین کو نکالا کیاجاچکا ہے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عدالت سے 2200ملازمین کو نکالنے کرنے کی اجازت مانگی تھی اور لیبر کورٹ نے ملازمین کو نکالنے کرنے کی اجازت دیدی تھی۔انتظامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں 1350 ملازمین کو نکالا گیا ہے۔گذشتہ سال پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ نے تمام ڈیلی ویجز ملازمین نوکری سے کو نکال دیا تھا، نوٹیفیکشن میں کہا گیا تھا کہ ملازمین کا کنٹریکٹ ختم ہوگیا ہے، ان ملازمین کو دوبارہ بھرتی نہیں کیا جائے۔خیال رہے دسمبر 2023 میں نگراں حکومت نے اسٹیل مل کو سرکاری اداروں کی نجکاری کی فہرست سے نکال دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…