جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

رمضان المبارک میں فی کلو چینی کتنے کی ملے گی؟اعلامیہ جاری

datetime 20  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)رمضان المبارک میں فی کلو چینی پر 20 روپے پر سبسڈی دینے پر اتفاق ہو گیا۔چاروں صوبوں اور شوگر ملز مالکان میں سبسڈائز چینی بارے اجلاس ہوا، اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک میں فی کلو چینی پر 20 روپے چینی پر سبسڈی ہوگی۔وزارت صنعت و پیداوار سبسڈائزڈ چینی کی سمری حتمی منظوری کے لئے فوڈ سکیورٹی کو بھجوائے گی، چینی فی کلو 130 روپے میں دی جائے گی ،کین کمشنر نگرانی کریں گے ، حکومت پاکستان نے چاروں صوبوں میں چینی 130 روپے فی کلو دینے کا اصولی فیصلہ کیا۔وزارت صنعت و پیداوار نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو چینی فی کلو 130روپے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق رمضان المبارک میں چینی سستے ماڈل بازاروں میں فروخت کی جائے گی، سبسڈائزڈ چینی میگا، بڑے، چھوٹے سٹورز پر ڈی سی کانٹر پر فراہم کی جائے گی۔رمضان المبارک میں ایک اور دو کلو چینی کے بیگز فروخت کئے جائیں گے، شناختی کارڈ پر فی شہری زیادہ سے زیادہ پانچ کلو چینی خرید سکے گا۔چاروں صوبوں میں چینی کی تقسیم کے فوکل پرسن کی ذمہ داری کین کمشنر کے سپرد کر دی گئی، سبسڈائزڈ چینی کی فروخت رمضان سے تین روز قبل شروع کی جائے گی اور 27 رمضان تک چینی کی فروخت جاری رکھی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…