اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

سات ماہ کے دوران برآمدات میں پونے دو ارب ڈالر کا اضافہ

datetime 17  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)رواں مالی سال2024-25 کے پہلے7 ماہ میں پاکستانی برآمدات میں ایک ارب 77 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹیکسٹائل، غذائی اشیا اور پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی سے جنوری کے دوران ملکی برآمدات 10 فیصد اضافے کے ساتھ 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں17 ارب 77 کروڑ ڈالر تھیں۔ اس عرصے کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں10.6فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 10 ارب 77 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ 9 ارب 73 کروڑ ڈالر تھیں۔

جولائی تا جنوری کے د وران غذائی اشیا کی برآمدات چار ارب61کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جس میں 8.17 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ باسمتی چاول کی برآمدات میں3.37 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو دو ارب 19 کروڑ ڈالر رہی۔ اسی طرح مچھلی، تمباکو، چینی، گوشت اور دیگر مصنوعات کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا تاہم پھلوں، سبزیوں، دالوں، مصالحہ جات اور آئل سیڈز کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات 85 فیصد اضافے کے ساتھ 33 کروڑ90 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی جبکہ گلوز، چمڑے کی مصنوعات اور دیگر پیداواری اشیا کی برآمدات میں 9.23 فیصد اضافہ ہوا۔اسپورٹس گڈز، فٹ بال اور کارپٹ کی برآمدات 2 ارب 51 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ چمڑے کی مصنوعات کی مجموعی برآمدات 35 کروڑ33 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ کیمیکلز اور فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات 10 فیصد اضافے سے 93 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…