بدھ‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2025 

چھ ماہ میں 31ملین ڈالر کے کینو ایکسپورٹ، سب سے زیادہ افغانستان کو بھیجے گئے

datetime 15  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)6 ماہ کے دوران پاکستان نے 31ملین ڈالر کے کینو اور دیگر کھٹے پھل ایکسپورٹ کیے، سب سے زیادہ 16ملین ڈالر سے زائد کے کینو افغانستان کو بھیجے گئے۔گزشتہ 6ماہ کے دوران ترش پھل بالخصوص کینو کی برآمدات سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔

وزیر تجارت جام کمال نے دستاویز پیش کیں جن میں بتایا گیا کہ جولائی تا دسمبر 2024 پاکستان نے 1لاکھ 5ہزار 690میٹرک ٹن کھٹے پھل برآمد کیے جن کی مالیت 30.9 ملین ڈالر بنتی ہے ۔دستاویز میں بتایا گیا کہ 16.72ملین ڈالر کے کھٹے پھل افغانستان بھیجے گئے، 3.90ملین ڈالر کے کھٹے پھل متحدہ عرب امارات بھیجے گئے، 3.30ملین ڈالر کے کھٹے پھل انڈونیشیا بھیجے گئے۔اسی طرح مزید بتایا گیا کہ برطانیہ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈ، پرتگال، سنگاپور اور بلجیم سمیت 25 ممالک نے کھٹے پھل پاکستان سے درآمد کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سمرقند


ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…