ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین نے پاکستان کیلئے سستے قرضوں کا دروازہ کھول دیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) چین نے پاکستان کیلئے سستے قرضوں کا دروازہ کھول دیا، صدر مملکت کے دورہ چین کے موقع پر 8ارب ڈالر کے ڈویلپمنٹ قرضوں پر بات چیت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق چین نے سی پیک ترقیاتی منصوبوں میں فنڈنگ متحرک کرنے کا عندیہ دے دیا۔ صدر زرداری کے دورہ چین کے موقع پر 8ارب ڈالر کے ڈولپمنٹ قرضوں پر بات چیت کا امکان ہے۔پاکستان نے تھاہ کوٹ رائے کوٹ قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈیشن اور چین سے 1.6ارب ڈالر فنانسنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپ گریڈیشن کے لیے چین سے فنانسنگ پر پاکستان کی درخواست کے بعد جلد معاہدہ طے پائے جانے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ، پلاننگ کمیشن اور اقتصادی امور ہائی وے اپ گریڈیشن کے لیے فنانسنگ پر بات چیت جاری ہے۔ جبکہ ہائی وے کی اپ گریڈیشن کیلئے چین سے 1.6 ارب ڈالر کی لانگ ٹرم فانسنگ حاصل کی جائے گی۔ اپ گریڈیشن کے لیے چینی فرم کو پاکستان کی فرم کے ساتھ شراکت داری سے کنٹریکٹ ایوارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اپ گریڈیشن پلان میں اعلی معیار کے پل، مستحکم ڈھلوان اور گنجان شہروں کی کاردگرد بائی پاسز شامل ہیں۔ ہائی وے کی اپ گریڈیشن سے مسافر بردار، کارگو ٹرانسپورٹرز اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم ثابت ہو گی۔قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈیشن کے لیے ورکنگ پر وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی بریفنگ دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق بات چیت فائنل ہونے پر چین سے معاہدہ کے لیے پاکستان سے ہائی لیول وفد چین کا دورہ کر سکتا ہے۔ چین سے سی پیک فیز ٹو میں ایگری سروسز، آئی ٹی سمیت 4معاہدوں پر مزید دستخط جلد کرے گا۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…