بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) انٹربینک میں ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ڈالر پر انحصار گھٹانے کی غرض سے خطے کے ممالک کے درمیان باہمی تجارت چینی کرنسی میں کرنے، عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کمزور ہونے کی اطلاعات اور مسلسل بارہ ہفتوں سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافے کے رحجان جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر ایک بار پھر تنزلی کا شکار رہا لیکن اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا۔

سپلائی میں بہتری کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 33پیسے کی کمی سے 277روپے 46پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس دوران مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 18پیسے کی کمی سے 277روپے 61پیسے کی سطح پر بند ہوئے، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر صرف 02پیسے کے اضافے سے 279روپے 13پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…