جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری میں تاخیر، ڈالر کی قدر میں اضافہ

datetime 22  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار، جمعرات کو امریکی کرنسی کی قدر میں مزید 14 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان کے 12ارب ڈالر کے قرض رول اوور ہونے کی شرط پوری نہ ہونے سے آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کی منظوری میں تاخیر، افراط زر کی شرح 3سال کی کم ترین سطح پر آنے اور کراچی انٹربینک مارکیٹ ریٹ کائبور 18 فیصد کے ساتھ 19 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے سے نئی مانیٹری پالیسی میں سود کی شرح ممکنہ طور پر گھٹنے سے کے خدشات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی اتارچڑھا کے باوجود ڈالر روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 14پیسے کے اضافے سے 278 روپے 66 پیسے کی سطح پر بند ہوئے ، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280 روپے پر مستحکم رہی۔

پاکستان پر واجب الادا 12 ارب ڈالر کے قرضوں میں سے صرف متحدہ عرب امارات کی جانب سے 1ارب ڈالر کے قرضے رول اوور ہونے کی ضمانت ملی ہے جبکہ باقی ماندہ 7.8 ارب ڈالر کے قرضوں کی چین اور سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور ہونا باقی ہیں۔آئی ایم ایف کی شرائط میں قرضوں کی موخر ادائیگیاں شامل ہیں جس کی وجہ سے نئے قرض پروگرام کی منظوری ملنے میں تاخیر کا سامنا ہے، اسی طرح افراط زر، کائبور ریٹ، مارکیٹ ٹریژری بلوں کی ایلڈ میں کمی سے شرح سود میں ممکنہ کمی سے آنے والے دنوں میں روپے کی قدر پر بالواسطہ طور پر اثرانداز ہوں گی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…