اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

ملک میں چینی کی اوسط قیمت 100 روپے کلو سے تجاوز کر گئی

datetime 9  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں چینی کی اوسط قیمت 100 روپے کلو سے اوپر چلی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت 2 روپے 55 پیسے فی کلو بڑھی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 12 روپے 11 پیسے مہنگا ہوا۔نیامالی سال کاپہلاہفتہ شروع

ہونے پر مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ صفر سات فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مہنگائی کی شرح 12.28 فیصد ہوگئی۔ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت 2 روپے 55 پیسے فی کلو بڑھ کر 100 روپے 65 پیسے فی کلو ہوگئی۔ ٹماٹر اوسط 6 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگے، ،لہسن 16 روپے 66 پیسے فی کلو ، پیاز کی قیمت میں ایک روپے 94 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو کی قیمت ایک روپے 2 پیسے فی کلو بڑھی، انڈے اوسط 2 روپے 54 پیسے فی درجن مہنگے ، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 12 روپے 11 پیسے مہنگا ہو گیا۔حالیہ ہفتے 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، مرغی اوسط 28 روپے 92 پیسے فی کلو سستی ہوئی ،کیلے 3 روپے 93 پیسے فی درجن،دال مونگ کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی کلو کمی ہوگئی۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 2 روپے 50 پیسے سستا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…