جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بل گیٹس کا اپنی بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ

datetime 4  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) بل گیٹس کا اپنی بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ، دنیا کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی اور کئی مرتبہ دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس کا 27 سالہ رفاقت ختم کرنے کا فیصلہ، دونوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علیحدگی کا فیصلہ سناتے ہوئے لکھا کہ ہم نے طویل غور و فکر کے بعد اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں کی ملاقات 1980ء کی دہائی کے آخر میں ہوئی تھی، میلنڈا نے بل گیٹس کی کمپنی میں شمولیت اختیار کی، ان سے ان کے تین بچے ہیں،

مزید لکھا کہ ہم دونوں نے ایک ایسے ادارے کی بنیاد بھی رکھی جو دنیا بھر کے لوگوں کو بہتر اور صحت مند زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔وہ مشترکہ طور پر بل اینڈ گیٹس فاؤنڈیشن چلاتے ہیں،انہوں نے لکھا کہ ہم آئندہ بھی اس مقصد کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے، مگر ہماری رائے میں ہم دونوں اب شادی کے رشتے میں مزید بندھے نہیں رہ سکتے۔بی بی سی نے لکھا کہ اپنے ٹوئٹر پیغام کے آخر میں بل گیٹس اور میلنڈا نے درخواست کی کہ ان کے خاندان کو نئی زندگی کے لئے وقت اور پرائیوسی درکار ہے، جس کا احترام کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…