ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کی معروف آٹو موبائل کمپنی ماسٹر چنگان موٹرز نے اپنی پک اپ M9 کو کس کے نام سے منسوب کر دیا، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

datetime 21  اپریل‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف آٹو موبائل کمپنی ماسٹر چنگان موٹرز نے اپنی پک اپ M9 کو شیرپا کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔ ماسٹر گروپ نے پاکستان کے عوام کی خدمت میں ہمیشہ فخر محسوس کیا ہے اور محمد علی سدپارہ نے ایک عام آدمی کی تعریف کو واضح کیا ہے۔ سدپارہ وہ واحد پاکستانی ہیں جس نے دنیا کی 14 بلند چوٹیوں میں سے 8 کو سر کیا۔ وہ اس ٹیم کا حصہ تھے

(جس میں اٹلی کے الپائنسٹ سائمن مورو شامل ہیں) جس نے 2016ء میں موسم سرما میں پہلی بار نانگا پربت کو سر کیا۔ بین الاقوامی کوہ پیما برادری کی جانب سے ان کی مثالی کوششوں کو سراہا جا رہا ہے اور انہیں پاکستان کے ہیرو کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سدپارہ کے ساتھیوں کے مطابق وہ ایک ایک ایسے کوہ پیما تھے جو کیل کی طرح سخت اور “بہت اچھے ساتھی”،  اپنی لچکدار طبع کی وجہ سے انہوں نے 148,000 میٹر چوٹیوں کو سر کرنے میں کامیابی حاصل کی اور پہاڑی راستوں پر بوجھ اٹھاتے ہوئے چوٹی سر کرنے کے خواہش مند لوگوں کو ان کے خوابوں کی تکمیل میں مدد فراہم کی۔ اسی طرح چنگان پک اپ M9 نے متعدد افراد اور کاروباری مالکان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل و حمل کے سامان کو محفوظ اور پائیدار طریقے سے منتقل کرنے میں مدد فراہم کی۔ لہذا محمد علی سدپارہ کی مہمات کی یاد میں اس گاڑی کو ’’شیرپا‘‘‘ کے نام سے منسوب کرنا مناسب سمجھا گیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…