اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان میں مقیم فرانسیسی شہریوں نے پاکستان چھوڑنے سے انکار کر دیا

datetime 17  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں کالعدم تحریک کے پرتشدد احتجاج کے بعد فرانسیسی سفارت خانے کی جانب سے اپنے شہریوں اور کمپنیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ایڈوائزری کو فرانسیسی شہریوں نے نظرانداز کرتے ہوئے پاکستان سے جانے سے انکار کردیا ہے۔فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2 روز قبل اسلام آباد میں واقع

فرانسیسی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو 3 سطروں پر مشتمل ایک مختصر ایک میل ارسال کی تھی جس میں فوری طور پر ملک میں مقیم فرانسیسی شہریوں اور کمپنیوں کو سنگین خطرات کے باعث عارضی طور پر پاکستان چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ای میل میں خطرات کی نوعیت نہیں بتائی گئی تھی، جس کی وجہ سے پاکستان میں مقیم چند سو افراد پر مشتمل فرانسیسی کمیونٹی کو دھچکا پہنچا اور وہ تشویش کا شکار ہو گئے تھے۔جین- مائیکل کوارانٹوٹی جو اسلام آباد میں واقع امریکن اسکول میں گزشتہ 3 برس سے فرنچ زبان پڑھاتے ہیں، انہیں سفارتخانے کی ایڈوائزری کے حوالے سے سب سے پہلے ایک طالبعلم نے مطلع کیا تھا۔انہوں نے بتایا تھا کہ میں آپ سے چھپاؤں گا نہیں کہ پہلے تو یہ سن کر مجھے خوف محسوس ہوا تھا۔جین مائیکل نے کہا کہ میں پہلی مرتبہ بیرونِ ملک نہیں آیا، پاکستان پہنچنے سے پہلے میں نے بہت کچھ کیا تھا لیکن مجھے واقعی حیرت ہوئی کیونکہ مجھے اس کی توقع نہیں تھی۔انہوں نے پہلے تو سب کچھ سمیٹ کر ملک چھوڑنے کا سوچا تھا تاہم اپنے ساتھیوں سے مشورے کے بعد ارادہ بدل دیا۔جین مائیکل نے بتایا کہ میرے اردگرد موجود پاکستانیوں نے مجھے یہیں رہنے کا مشورہ دیا، انہوں نے مجھے کہا کہ وہ میری حفاظت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس یکجہتی نے میرے دل کو چھولیا، ان لوگوں

نے مجھے کہا تھا کہ ہم یہاں آپ کے لیے موجود ہیں، آپ پریشان نہ ہوں، ہم آپ کا دفاع کریں گے۔ رپورٹ کیلئے فرانسیسی میڈیا نے جن فرانسیسی شہریوں سے رابطہ کیا، ان سے سفارتخانے کے پیغام کا وقت بھی پوچھا گیا کیونکہ اسی روز حکومت پاکستان نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا اور صورتحال قابو میں تھی۔جین

مائیکل کوارانٹوٹی نے کہا کہ جی ہاں، یہاں رہنے میں بہت سے خطرات ہیں لیکن ہمیں فرانسیسی کمیونٹی کو الفاظ کے غلط استعمال سے دہشت زدہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تھوڑی حیرت ہوئی کہ فرانس کو یہ پیغام بین الاقوامی سطح پر شائع کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی حالانکہ وہ یہ پیغام مقامی کمیونٹی کو

محتاط انداز میں دے سکتے تھے۔جین مائیکل کے ساتھی جولین (فرضی نام کیونکہ وہ اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتے تھے) نے بھی پاکستان میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک تجویز ہے لہذا میں نہیں جاؤں گا۔جولین جس کمپنی میں کام کرتے ہیں اس نے انہیں یورپ واپس بھیجنے یا گھر کے باہر مسلح محافظ تعینات کرنے

کی پیشکش بھی کی جسے انہوں نے مسترد کردیا۔اسلام آباد میں مقیم فرانسیسی شہری نے کہا کہ ویسے بھی اکتوبر، نومبر سے حالات اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں لہذا ہم اس کے پرسکون ہونے کا انتظار کریں گے۔دوسری جانب لگ بھگ 2 ماہ قبل پاکستان آنے والے ورلڈ بینک کے کنسلٹنٹ لارنٹ کنوٹ نے کہا کہ صورتحال کی نگرانی کی جارہی

ہے۔انہوں نے کہا کہ عام پاکستانیوں سے کوئی خطرہ نہیں لیکن صرف ٹی ایل پی سے ہے۔لاہور میں مقیم ایک اور فرانسیسی شہری (جنہیں نام ظاہر کرنے کی اجازت نہیں) پاکستان میں تقریباً 10 سال کا عرصہ گزار چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ میں یہاں ایک طویل عرصے سے ہوں تو میں واقعی خوف کا شکار نہیں ہوا تاہم وہ میڈیا کی

جانب سے رابطہ کیے گئے واحد فرانسیسی شخص ہیں جو اپنے آجروں کے حکم پر ملک چھوڑیں گے۔لارنٹ کنوٹ کے مطابق سفارتخانے کے اس پیغام سے پاکستان کا ایک اور منفی تاثر فرانس جائے گا جس کے اثرات بدقسمتی سے اچھے نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ (پاکستان) ایسے سلوک کا حق نہیں رکھتا کیونکہ، ایمانداری سے، یہ ایک بہت اچھا ملک ہے جہاں کے لوگ بہت دلچسپ اور مہربان ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…