لاہور (آن لائن )مسابقتی کمیشن آ ف پاکستان نے پنجاب میں چینی کے نرخوں کے تعین پر سوالات اٹھا دیئے،مسابقتی کمیشن نے پنجاب حکومت کو پالیسی نوٹ ارسال کردیا ہے ۔سی سی پی کا کہناہے کہ پنجاب میں چینی کی فی کلو 85 روپے قیمت مقرر ہونے پر
صارفین کو زیادہ مشکلات ہونگیں۔وفاقی حکومت نے ایکس فیکٹری چینی کی فی کلو قیمت 80 روپے کی کیلکولیشن کی ہے۔ملک کے دیگر صوبوں میں چینی کی فکس پرائس نہیں ہے۔فکس پرائس نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب کی چینی دوسرے صوبوں میں فروخت ہوگی، سی سی پی کا کہناہے کہ اس قدم کی وجہ سے پنجاب میں چینی کی مصنوعی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔قیمتوں کے تعین کے بجائے آزادانہ تجارت کے ذریعے مزید سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کئے جائیں۔شوگر انڈسٹری میں مسابقت سمیت مقامی پیداوار میں اضافہ پر زور دیا جانا ضروری ہے۔