پشاور (آن لائن)مالی سال 2019-20کے پہلی شمشاہی کے دوران تنخواہ داروں پر انکم ٹیکس کے بوجھ میں 30.55ارب روپے اور بجلی کے صارفین سے ایڈوانس انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی وصولی میں 30.9ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ایف بی آر کے مختلف سیکٹرز سے ٹیکس وصولی کے بارے میں شمشاہی رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر تنخواہوں سے انکم ٹیکس کٹوتی 30.55ارب روپے اضافہ کے ساتھ 25.9ارب روپے
سے بڑھ کر56.48ارب روپے تک پہنچ گئی ہے بجلی کے بلوں میں ایڈوانس انکم ٹیکس وصولی 5.66ارب روپے اضافہ کے ساتھ 19.23ارب روپے سے بڑھ کر 24.89ارب روپے تک پہنچ گئی ہے بجلی کے بلوں کے ساتھ سیلز ٹیکس وصولی بھی 28.6ارب روپے سے بڑھ کر 52.6ارب روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ بینکوں سے نقد رقوم پر ا یڈوانس ود ہو لڈنگ ٹیکس 17.69ارب روپے سے کم ہوکر 8.51ارب روپے تک آ گیا ہے۔