اسلام آباد (این این آئی)ای سی سی کی منظوری کے فوری بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق گھی کی قیمت میں 48 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ،ایک لیٹر خوردنی تیل کے 5 پیکٹس کے
پیک میں 44 روپے ،ایک لیٹر کے 12 پیکٹس والے پیک میں 62 روپے اضافہ کر دیا گیا ،گھی کی قیمت 203 روپے کلو سے بڑھ کر 251 روپے کلو ہو گئی ،خوردنی تیل 244 روپے سے بڑھ کر 273 روپے فی لیٹر ہوگیا ،شیمپو 10 سے 20 روپے فی بوتل مہنگا ہو گیا ،کولڈ ڈرنکس 5 روپے سے 10 روپے تک فی ٹن پیک مہنگا ،ٹی وائیٹنرز 21 روپے سے 32 روپے فی پیک مہنگے ہوگئے ، خشک دودھ ،بچوں کے دودھ 50 روپے سے 100 روپیہ پیک مہنگا ہوگیا ،سٹیشنری آئیٹم 2 روپے سے 11 روپے تک مہنگی ہوگئیں ۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہرین بھٹو نے گھی کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یوٹیلٹی اسٹورزپرگھی کی قیمت میں 48 روپے اور آئل 29 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے والے وفاقی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہا کہ نالائق مہنگائی پر کنٹرول کرنے کی بجائے آئے دن غریب عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہا ہے، ملک
میں مہنگائی سے تنگ آئی ہوئے عوام نے ضمنی انتخابات میں عمران کو مسترد کردیا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے سستے داموں پر اشیائے خوردنوش عوام کو فراہم کرنے والے یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی اشیا مہنگی کردی، عوام عمران خان کو بہت جلد اقتدار سے اتار کر گھر بھیجے گی، عمران خان کو غریب عوام کی بددعائیں لے ڈوبیں گی۔